٭ اگر مرغی شوربے والی پکانی ہوتو اسے پکانے سے پہلے دس پندرہ منٹ لیموں کا رس اور سرکہ لگاکر رکھ دیں، پھر گھی میں تل کر مصالحہ ڈال کرپکائیں۔
٭ تھوڑی سی املی پانی میں بھگودیں ، تھوڑی دیر بعد جب املی نرم ہوجائے تو ہاتھ سے خوب مل لیں اور اس املی والے پانی سے برتنوں کو دھویئے اور خوب رگڑیں، برتن چمک اٹھیں گے۔
٭زیادہ استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں اور بوتلوں پر کچھ داغ پڑجاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب دوبڑے چمچے کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کربرتن اس گرم پانی میں بھگو دیں۔ نتائج حیرن کن ہوں گے۔
٭ ہاتھی دانت سے بنی ہوئی مصنوعات اکثر زرد پڑجاتی ہیں، ایسی چیزوں کو شیشے کے مرتبان میں رکھ کر سورج کی شعاعوں کے سامنے رکھ دیں۔ ان کی زردی ختم ہوجائے گی۔