یلاریڈی ۔26 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھر کے پراجکٹوں میں کثرت سے بھرگئی مٹی کو ضامن روزگار اسکیم کے تحت نکالنے ڈیاما پی ڈی مسٹر وینکٹیشورلو نے اسکیم کے عملہ کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے یلاریڈی مستقر کے سومارپیٹ علاقہ کا دورہ کیا اور یہاں انجام دیئے جارہے اسکیم کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما میں جانوروں کیلئے گھاس کی قلت کا اندیشہ ہونے پر اسے دور کتنے اقدامات کئے جائیں گے ۔ جانور رکھنے والے کسان ضامن روزگار اسکیم کے تحت جانوروں کیلئے گھاس اُگا سکتے ہیں جس کیلئے انہیں حکومت سے امداد بھی دی جائے گی ۔ گھاس اگانے والے کسان کو فی ایکڑ کیلئے 11ہزار روپئے دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر اے پی او سائیلو موجود تھے ۔