’گڑمبہ‘کی وجہہ سے راجہ سنگھ کے استعفیٰ کادھمکی

حیدرآباد۔بھگوا پارٹی کی یوپی میں بڑی کامیابی کے بعد بھی اپنی بنیادیں پھیلنے کی فراغ میں ہے اور اس خوش فہمی میں ہے کہ حیدرآباد میں بھی اس کی جڑیں اسی طرح طاقتور ہونگی۔

بھگو ا پارٹی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سبگھ لودھ جو حیدرآباد میں گوشہ محل اسمبلی حلقے سے نمائند گی کرتے ہوئے نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اگر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ دھول پیٹ کے مکینوں کی بازآبادکاری میں غیرسنجیدہ ہوئے تو وہ اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیدیں گے۔

راجہ سنگھ نے چیف منسٹر کولکھے مکتو ب میں کہاہے کہ ’’ حکومت کی جانب سے گڑمبہ کی تیاری پر امتناع کے بعد ‘ 3000غریب خاندانوں نے گڑمبہ تیار کرنا بند کردیا۔ تاہم مقامی لوگ بناء کسی متبادل روزگار او رآمدنی کے ہچکولے کھارہے ہیں‘‘۔

اپنے لیٹر میں راجہ سنگھ نے چیف منسٹر سے کہاکہ ’’ آپ نے وعدہ کیاتھا کہ آپ دھول پیٹ علاقے کا دورہ کریں گے اور یہاں کی عوام کو درپیش مسائل پر ان سے بات کریں گے۔ مگر آ پ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہے ۔

میری آپ سے درخواست ہے کہ اس لیٹر کو اسٹیٹ اسمبلی کے ایک رکن کے طور پر قبول کرتے ہوئے آپ فوری طور پر اس علاقے کا دورہ کریں‘‘۔