رائے گڑھ(چھتیس گڑھ)۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹریفک پولیس کے ایک پوسٹر میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کا خاکہ شائع کیا گیا ہے جس پر تنازعہ اُٹھ کھڑا ہوا تھا جس کے بعد اس پوسٹر کی تمام نقول واپس لے لی گئیں۔ ایک پولیس عہدیدار کو اس پوسٹر کے بارے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی۔ اس پوسٹر کی اشاعت ’’سڑک پر صیانت کا ہفتہ‘‘ پروگرام کا ایک حصہ تھی جس میں ایک شخص کو اسکوٹر پر بغیر ہیلمٹ کے سوار دکھایا گیا تھا۔ اس پر تنازعہ اس لئے اٹھ کھڑا ہوا کیونکہ نتن گڈکری گزشتہ سال ایک اسکوٹر پر ہیلمٹ کے بغیر سفر کرتے پائے گئے تھے۔