گپٹل کی ٹیم میں واپسی‘یکم مارچ کو چوتھا ونڈے

ہملٹن ۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جنو بی افریقہ کیخلاف چوتھے ونڈے کیلئے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین مارٹن گپٹل کو صحت یابی کے بعد ٹیم میں طلب کر لیاگیا جبکہ اسپنر جیتن پٹیل کو بھی آئندہ میچ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف ونڈے سیریز کے بعد ٹیم سے باہر تھے۔ فاسٹ بولر میٹ ہنری کو خارج کردیاگیا ہے جو آئندہ پلنکٹ شیلڈ میچز میں کینٹر بری کی نمائندگی کریں گے۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ونڈے یکم مارچ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ونڈے 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔