حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) شہر میں غیر قانونی طور پر گٹکھا کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکھا کے پیاکٹس ضبط کرلئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 32سالہ محمد رفیع ساکن کنچن باغ،24سالہ ایس منی کنٹھا ساکن اولڈ سنتوش نگر، 27سالہ محمد فتح الدین ساکن چندرائن گٹہ، 54سالہ سریش کمار دگا ساکن دودھ باؤلی حسینی علم غیر قانونی طور پر شہر میں گٹکھا کے کاروبار میں ملوث تھے۔ ٹاسک فورس نے ان کے مکان اور تجارتی اداروں پر دھاوا کرتے ہوئے40ہزار گٹکھے کے پیاکٹس برآمد کرلئے اور انہیں فوڈ سیفٹی آفیسر جی ایچ ایم سی ساؤتھ زون کے حوالے کردیا۔
زخمی خاتون دوران علاج فوت
شمس آباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پدا شاہ پور میں آٹو پلٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ تفصیلات کے بموجب ٹی کملاکر 30 سالہ ساکن محبوب نگر 26 مئی کوٹاٹا ایس آٹو میں تقریب میں شرکت کر کے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ پداشاہ پور کے قریب آٹو پلٹ گیا ۔ آٹو میں سوار کملاکر ، کملماں ، انجلماں اور ڈرائیور کتھل زخمی ہوگئے ۔ دونوں خواتین کملماں اور انجلمان بری طرح زخمی ہوگئے ۔ جنہیں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں دوران علاج کل شام کملماں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔