یلاریڈی /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گوپال پیٹ منڈل مستقر پر 12 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء جامع مسجد پر جناب شرف الدین کی صدارت میں جشن غوث الوری و اصلاح معاشرہ کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ جس کو جناب سید شاہ عزیز اللہ قادری ، شیخ المعقولات جامع نظامیہ حیدرآباد جناب محمد البوالحسن علی رضوی اور ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین قادری خطاب کریں گے ۔ جناب غلام سرور نوری کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔