نظام آباد ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( راست ) نظام آباد سے شائع ہونے والے مشہور ادبی رسالے گونج کا ڈسمبر کا شمارہ ڈاکٹر اسلم فاروقی فن اور شخصیت نمبر کے نام سے شائع ہوگیا ہے اس رسالہ میں ڈاکٹر اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج گورنمنٹ ڈگری کالج کی شخصیت اور ان کے کارناموں پر عصر حاضر کے اہم قلمکاروں کے مضامین شامل ہیں یہ شمارہ اسلم فاروقی پر ایک دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ جناب جمیل نظام آبادی کی ادارت میں شائع ہونے والے اس شمارے کی رسم اجراء 5 جنوری کو فاروقی ہال کھوجہ کالونی میں عمل میں آئے گی ۔