گول کیپر آئیکر کو ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ

لزبن ۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پرتگالی کلب پورٹو کے گول کیپر کو ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔رپورٹ کے مطابق 37 سالہ معروف فٹبالر آئیکر کاسیلاس کو، جنہوں نے اسپین کی جانب سے سب سے زیادہ 167 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور رئیل میڈرڈ کلب کی جانب سے 500 سے زائد میچز کھیلے ہیں، دل کا دورہ پڑا جس کے فوری بعد انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا ۔پرتگالی کلب کے بموجب گول کیپر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ٹریننگ سیشن کو روک دیا گیا تھا، تاکہ ان کی مدد کی جاسکے۔آئیکر کاسیلاس پورٹو زیر علاج میں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ کاسیلاس کو رئیل میڈرڈ اور پورٹو کی جانب سے علاقائی فتوحات کے علاوہ ایک ورلڈ کپ، 3 مرتبہ یورپی لیگ اور 3 مرتبہ چمپیئنز لیگ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔