حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) قتل کیس میں ملوث الیاس کے مکان واقعہ گولکنڈہ پر آج مقتول نواز کے رشتہ داروں بشمول خواتین نے اچانک حملہ کرتے ہوئے سنگباری کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے رشتہ داروں نے حملہ کے دوران کار، فرنیچر اور دیگر اشیاء کو نقصان پہونچایا۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ زون ست نارائنا نے فوری موقع واردات پر پہونچ کر حالات کو قابو میں کیا اور سنگباری میں مصروف دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔ قتل کی واردات ایک سال قبل پیش آئی تھی۔