گورکھپور سانحہ۔ پولیس نے ڈاکٹر کفیل کے اوپر دائرکردہ بدعنوانی کے الزامات کو ہٹایا

گورکھپور۔گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل کے خلاف شواہد کی کمی کے سبب پولیس نے ہفتہ کے روز ان پر دائرکردہ بدعنوانی اور پرائیوٹ پریکٹس کے الزامات سے دستبرداری اختیار کرلی۔

جاریہ سال اگست 10اور گیارہ کے درمیان میں بی آر ڈی میڈیکل کالج او ر اسپتال کے اندر33بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر کفیل کو اسپتال کے نوڈل افیسر کی حیثیت برطرف کرتے ہوئے انہیں پولیس حراست میں لے لیاگیاتھا

انڈیا ٹوڈ ے کی خبر کے مطابق تحقیقاتی افیسر ابھیشک سنگھ نے کہاکہ ڈاکٹر کفیل کے خلاف بدعنوانی اور خانگی اسپتال میں ائی ایکٹ اور انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی میں کام کرنے کے کوئی شواہد اور ثبوت نہیں ملے ہے جس کی وجہہ سے ان پر دائر کردہ الزامات ہٹادئے جاتے ہیں۔

سنگھ نے کہاکہ ’’ اب تک ڈاکٹر کے خلاف دائر کردہ الزامات میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے لہذا ہم الزاما ت سے دستبرداری اختیار کرتے ہیں‘‘۔

اسی طرح ایف ائی آر سابق پرنسپل بی آر ٹی میڈیکل کالج کے پی کشواہا اور چار لوگوں کے خلاف درج کی گئی تھی جن پر آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی پشپا سیلس لمیٹیڈ کے ساتھ سودے بازی کا الزام تھا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ پشپا سیلیس ٹنڈر کی خلاف ورزی میں اونچے داموں پر آکسیجن سپلائی کررہا تھی۔