ورنگل ۔ 7 جولائی ۔ (ذریعہ ای میل ) شہر ورنگل کا نامور تعلیمی ادارہ گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم چنتل ورنگل میں تقریب اعزازات برائے ٹاپرس جماعت دسویں 2014 ء بتاریخ 5 جولائی بروز ہفتہ بوقت صبح 10 بجے جناب خالد محمود صاحب ہیڈماسٹر مدرسہ ہذا کے زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اس جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے خالد محمود ہیڈ ماسٹر مدرسہ ہذا نے کہا کہ تعلیم سے انساں ذیشاں ہوتا ہے ۔ تعلیم یافتہ انسان ہی حقوق اﷲ اور حقوق العباد کو بہتر انداز میں ادا کرسکتا ہے ۔ تعلیم بغیر محنت و مشقت کے حاصل نہیں ہوتی ۔ آج کے دور کا اہم تقاضہ ہے کہ نمایاں کامیابی ہی روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ نمایاں کامیابی اُن خوش نصیبوں کو ملتی ہے جو ڈسپلن ، سخت محنت ، اساتذہ کی تعلیمات ، والدین کے مشورے اور ماہرین تعلیمات کی تجاویز پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔ مدرسہ ہذا کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ شہر ورنگل کے تمام سرکاری اردو میڈیم مدارس کے SSC 2014 ء میں قباء تسنیم نمبرون 9.2 رہی ہے ۔ یہ کامیابی مدرسہ ہذا کے اساتدہ کی تدریس کا ثمر ہے ۔ انھوں نے ٹاپرس مدرسہ ہذا کے قباء تسنیم ، سلیم النساء کو اعزازات و کیاش پرائز عطا کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اساتذہ جناب محمد اسمعیل ، جناب وینوگوپال چاری، جناب محمد نفیس احمد خان ، جناب محمد عبدالستار اور محترمہ بلقیس ٹیچر اور جناب محمد سالار نے خطاب کیا ۔ ٹاپرس کو مبارک اور طلباء کومفید مشوروں سے مشرف کئے۔