نظام آباد:2؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر ایس لمبا گوڑ پرنسپل گری راج گورنمنٹ کالج نظام آباد کی جانب سے جاری ایک صحافتی اعلامیہ کے بموجب کالج کے بی اے‘ بی کام اور بی ایس سی یوجی کورسز میں سال اول 2014-15میں داخلوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء اپنے میمو یا ہال ٹکٹ کے ذریعے 100روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ کالج کے رجسٹریشن کاوئنٹر پر اپنی درخواست کا رجسٹریشن کرالیں۔ طلباء کو رسید کے ساتھ رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا۔ جس کی مدد سے طلباء کالج کی ویب سائٹ www.ggcnzb.infoپر تمام تفصیلات اور تازہ تصویرکے ساتھ اپنا فارم آن لائن داخل کریں اور اس فارم کا پرنٹ ساتھ رکھیں۔ کونسلنگ کی مقررہ تاریخ کو طلباء آن لائن فارم کا پرنٹ اور تمام اصل اسنادات معہ زیراکس‘تازہ انکم سرٹیفکیٹ اور مقررہ فیس کے ساتھ کونسلنگ میں شرکت کریں۔ رجسٹریشن اور آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7جون مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ کی تواریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ کالج میں اردو میڈیم بی اے بی کام جنرل کے بشمول کل22 کورسز ہیں۔ ہر کورس کے لئے علٰحیدہ درخواست دینا ہوگا۔ اردو میڈیم طلباء داخلوں کے ضمن میں مزید تفصیلات جناب عابدعلی لیکچرر کامرس اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو سے فون 9247191548پر حاصل کرسکتے ہیں۔