جڑچرلہ 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جڑچرلہ گورنمنٹ گرلز جونیر کالج میں آج صبح اولین ساعتوں میں ایک تقریب عمل میں آئی جس میں قبل ازیں مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں 6500000روپئے کی لاگت سے کالج احاطے پانچ کلاس رومس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس سلسلے میں اردو میڈیم گرلز ایجوکیشن کمیٹی کے صدر محمد علی دانش نے رکن اسمبلی سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم کالج چار لکچررس کی کمی ہے جس سے لڑکیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے علاوہ ڈگری کالج میں اردو میڈیم سیکشن بھی منظوری کروانے کی بھی اپیل کی گئی ہے بعدازاں مہمان مقرر مسٹر ڈاکٹر سی لکشما ریڈی رکن اسمبلی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست قائم ہوکر صرف 100 دن مکمل ہوچکے ہیں لہذا علحدہ ریاست کو بنگارو تلنگانہ ریاست بنانے کیلئے ہر ایک شخص کی ذمہ داری ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی سربراہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راو انتخابات سے قبل غریب طلباء کو کے جی سے لیکر پی جی تک ہر مدہب کے طبقوں کے طلباء و طالبات کو مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس کے تحت تلنگانہ ریاست میں اس کے جی تا پی تک تعلیم کی فراہمی اراضی کو نشاندہی کرنے کیلئے ہر منڈلوں میں اراضی کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ چیفمنسٹر کے چندر شیکھر راو نے سب سے زیادہ ترجیح طلباء و طالبات کو دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 2015 سال میں جڑچرلہ شہرمیں ایک گرلز ویمنس ڈگری کالج کاقیام عمل میں لایاجارہا ہے جس میں اردو میڈیم سیکشن کی منظوری کا بھی وعدہ کیا اس کے علاوہ انٹر میڈیٹ گرلز کالج میں اس درپیش مسائل ایم ایل اے و ایم پی فنڈز کے تحت ترقی دینا کا بھی وعدہ کیا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ، مسرز جیہ پردا کالج پرنسپل یوگیندر گوڑ، محمد یوسف محمد علی دانش، بی شیوا کمار ، محمد ایوب سمیع محمد حفیظ و دیگر قائدین موجود تھے۔