گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں پروفیسر، اسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر کی جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد۔ 23 اگست (سیاست نیوز) ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل نظام آباد نے پروفیسر، اسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی جائیدادوں پر ایک سال کی مدت کے لیے کنٹراکٹ کی بنیاد پر عارضی تقررات کے سلسلہ میں درخواستیں طلب کی ہیں۔ انٹرویوز 31 اگست کو دفتر جوائنٹ کلکٹر کے چیمبر نظام آباد میں ہوں گے۔ پروفیسر کے 12 عہدوں کے لیے ماہانہ مشاہرہ ایک لاکھ 90 ہزار روپئے رہے گا اور قابلیت کے تحت امیدوار کو کلینکل اینڈ نان کلینکل شعبوں میں وسیع تجربہ ضروری ہوگا۔ متعلقہ اسپیشالٹی میں امیدوار کو ایم ڈی یا ایم ایس کی ڈگری رکھنی ہوگی۔ انہیں کسی مسلمہ ادارے میں اسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے تین سالہ تجربہ ضروری ہے۔ اور ان کے کم از کم دو ریسرچ پبلکیشنس ہونی چاہئے۔ تلنگانہ میڈیکل کونسل کے تحت وہ ایم بی بی ایس رجسٹرڈ شدہ ہو۔ اسوسی ایٹ پروفیسر کی 5 جائیدادیں جن کے لیے ماہانہ مشاہرہ ایک لاکھ 50 ہزار رہے گا۔ یہ جائیدادیں بایو کیمسٹری، ریڈیو ڈائگناسس، کمیونٹی میڈیسن 2 اور ڈینٹل میں رہیں گی۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی 15 جائیدادیں ہیں جن کا ماہانہ مشاہرہ ایک لاکھ 25 ہزار رہے گا اور شعبہ جات فارماکالوجی، پتھالوجی 3 ، بایو کیمسٹری، انستیسیا 4، کمیونٹی میڈیسن 2 ، ڈینٹل، فزیالوجی اور ڈی وی ایل شامل ہیں۔ تمام امیدوار اپنے نام پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد کے پاس رجسٹر کروائیں اور اوریجنل سرٹیفکیٹس ویریفکیشن کے لیے 31 اگست کو صبح 10:30 تا 1:00 بجے دن کانفرنس ہال گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جمع کروائیں۔ انٹرویو جوائنٹ کلکٹر نظام آباد کے چیمبر میں شام 4 بجے منعقد ہوں گے۔ تقررات خالص عارضی اور کنٹراکٹ کی بنیاد پر ایک سال کے لیے ہوں گے اور امیدوار کو اس تقرر کی بنیاد پر کوئی حق یا دعوی نہیں رہے گا۔ درخواست فارمس www.gmcnzb.org اور dme.telangana.gov.in سے ڈائون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔