نظام آباد 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ جونیر کالج گرلز سال اول اور سال دوم کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ۔ اس سال مارچ 2014 ء میں کالج کا نتیجہ 70 فیصدرہا ۔ اس میں نازیہ پروین ایم پی سی کی طالبہ 808 نشانات لیکر کالج میں سرفہرست رہیں ایچ ای سی میں معراج انجم 806 نشانات کے ساتھ دوسرے مقام پر رہیں ۔ سی ای سی کی طالبہ اسری ناز 805 نشانات کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں ۔ بی پی سی کی طالبہ آصفہ ترنم 769 نشانات کے ساتھ چوتھے مقام پر ، سال اول میں سی ای سی طالبہ نشاط بیگم 411 نشانات کے ساتھ سرفہرست جبکہ بی پی سی کی طالبہ اسری جبین 358 نشانات کے ساتھ کالج میں دوسرے مقام پر رہیں ۔ کالج کی اس بہترین کارکردگی کیلئے پرنسپل ایل اندرا کرن نے طالبات اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اس موقع پر پرنسپل نے اولیائے طالبات سے حواہش کی ہیکہ کالج میں داخلہ لیکر اپنے مستقبل کوسنواریں کالج مںیداخلوں کا آغاز ہوچکا ہے یہاں پر مائناریٹی ،مولانا آزاد ، اور سنٹرل اسکالر شپ کی سہولتیں ہے یہاں طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔ یہ اسکالرشپ صرف طالبات کی ہوگی ۔ اس کے علاوہ فیس جو داخل کی جاتی ہے وہ بھی ری ایمبرسمنٹ کی شکل میں واپس کی جاتی ہے ۔ طالبات کو میدھا چاریٹیبل ٹرسٹ سے کتابیں، الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی نظام آباد اور نظام آباد ویلفیر سوسائٹی سے کاپیاں مفت تقسیم کی جاتی ہیں ۔ کالج کی بلڈنگ کشادہ اور لیاب کشادہ ہیں۔ یہاں کھیلنے کی بھی سہولتیں ہیں ۔ ہر ہفتہ اور ہر مہینہ طالبات میں مسابقتی امتحانات رکھے جاتے ہیں ان کوانعامات سے نوازا جاتا ہے ۔ کالج میں قابل اور تجربہ کار لکچرر موجود ہیں ۔ اسد فاروق بامدہی فزکس ، محمد اجمل خان ہسٹری ،رفیعہ یاسمین زوالوجی ،سوریا آفرین باٹنی ،تبسم شاہین اکنامکس ،محمد فریس الدین کیمسٹری ،شیخ افتخار علی کامرس اور محمد یونس ریاضی کیلئے موجود ہیں ۔ سنہری موقع کا فائدہ اٹھائیں اور مستقبل کو سنواریں اور آج ہی کالج میں داخلہ لیں۔