لکھنو 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیریو پی اعظم خان جنھیں مبینہ طور پر دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ گورنر رام نائک نے اپنے بیانات میں اُن پر تنقید کی تھی، آج ’’ہائی ٹی‘‘ سے واک آؤٹ کرگئے جو گورنر نے چیف انفارمیشن کمشنر کی حلف برداری کے سلسلہ میں منعقد کی تھی۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو اور دیگر سینئر وزراء و سرکاری عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی جبکہ اعظم خان چائے پئے بغیر چلے گئے۔ گورنر کے خلاف اُن کے بیانات کے بارے میں سوال کا اُنھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اعظم خان کے گورنر کے نام مکتوب کے بارے میں گورنر نے کہاکہ وہ صحافتی بیان جاری کرچکے ہیں اور اُنھیں مزید کچھ نہیں کہنا ہے۔