گورنر مہاراشٹرا کی آمد

کریم نگر ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنر مہاراشٹرا 11اپریل کو کریم نگر آمد ہوگی ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کی جانب سے مدعو کیا جارہا ہے ۔ میئر سردار رویندرسنگھ نے یہاں اخباری نمائندوں کو اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر مہاراشٹرا باسر سے ہوتے ہوئے ڈھائی بجے دن بذریعہ ہیلی کاپٹر کریم نگر پہنچیں گے ۔ وہ کریم سرکاری دواخانہ میں سوچھ بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں وہ مجلس بلدیہ کارپوریشن میں منعقدہ پروگرام میں بھی حصہ لیں گے ۔ ریاستی قائدین گورنر مہاراشٹرا کے ہمراہ ہوں گے ۔