گورنر سے اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر کی ملاقات

سرینگر ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں وکشمیر این این ووہرا سے آج جنرل آفیسر کمانڈنگ سرینگر چنار کور لیفٹننٹ جنرل سبرتا ساہا نے راج بھون میں ملاقات کی اور وادی کشمیر میں داخلی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آئندہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر کئے جانے والے صیانتی انتظامات پر بھی بات چیت کی۔ امرناتھ یاترا کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا۔