گورنر راجستھان قومی ترانہ سے لفظ ’’ادھینائیکا ‘‘ حذف کرنے کے خواہاں

جئے پور ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گورنر راجستھان کلیان سنگھ نے آج خواہش کی کہ لفظ ’’ادھینائیکا‘‘ قومی ترانہ سے حذف کردیا جائے اور اس کی جگہ لفظ ’’منگل‘‘ استعمال کیا جائے کیونکہ موجودہ لفظ برطانوی راج کی ستائش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ترمیم کی جانی چاہئے۔ وہ راجستھان یونیورسٹی کی تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کی اس خواہش پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔