حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہوم اپلائنسیس صنعت کے میدان میں خصوصی پہچان رکھنے والا گودریج اپلائنسیس نے ایرکنڈیشن کے میدان میں ایک پائیدار اور جدید طرز کا گرین انورٹر کو متعارف کیا ہے ۔ جو کہ 5.8 ایزر کے ساتھ ہے ۔ اسی دوران مسٹر رام ڈی زونل بزنس ہیڈ کرناٹک آندھرا پردیش گودریج اپلائنسیس نے بتایا کہ اے سی کا یہ انویٹر 80 فیصد فروخت کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ نشانہ جاریہ سال سے آئندہ سال تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انویٹر گودریج NXW 5.2 ایزر کے ساتھ ہے جو کہ توانائی بچت کے لیے بہت ہی کارآمد ہے ۔ اس کے علاوہ آلودگی سے پاک بھی رہے گی۔ جس کو دوست ماحول بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاہکوں کو ایرکنڈیشن اس وقت کافی مہنگی توانائی کا بوجھ ہے ایسے میں اس طرح کی نئی اور عصری ٹکنالوجی کے ذریعہ گرین انویٹر کو متعارف کیا گیا ہے ۔۔
مفت سیفٹی ٹریننگ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : سیفٹی آفیسرس کورس میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے انلایٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ساتویں سالگرہ کے موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ کے طلباء کے لیے سیفٹی آفیسرس کی مختصر ٹریننگ ( کراش کورس ) کا مفت انتظام کیا گیا ہے ۔ طلباء اور اولیاء طلباء کے اصرار پر اس کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس کے لیے تجربہ کار ٹرینیز کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔ ٹریننگ بالکل مفت دی جائے گی ۔ ٹریننگ کا آغاز 14 مارچ سے ہوگا ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 مارچ کو شام کے 5 بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔ خواہش مند طلباء ایس ایس سی سرٹی فیکٹ کی کاپی اور پانچ عدد فوٹوز اور شناختی کارڈ / آدھار کارڈ کے ساتھ مکان نمبر 17-1-104/18/121/A عقب انمول ہوٹل عیدی بازار سے راست یا فون نمبر 8142690302 ۔ 7329850292 پر ربط کریں ۔۔