گوداوری کھنی میں آبدار خانہ کا قیام

گوداوری کھنی /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ کارپوریشن آفس گوداوری کھنی کے روبرو آبدارخانہ کا قیام عمل میں آیا ۔ آفس کے روبرو ایک ٹی اسٹال کے مالک رامولو نے ہی راہگیروں کیلئے اور بلدیہآفس کو آنے والے عوام کو موسم گرما میں ٹھنڈے پانی کی سہولت کیلئے آبدار خانہ کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ بلدیہ کارپوریشن کے مئیر کے لکشمی نارائنا نے اس آبدار خانہ کا افتتاح کیا ہے ۔ اس موقع پر کارپوریٹرس نارائنا نے کے نوین ، اوما دیوی ، ڈی سرینواس ، پی اشوک اور عوام بھی موجود تھے ۔