گوداموں کی تعمیرات کیلئے اراضی کا معائنہ

یلاریڈی 17 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر زرعی مارکٹ کمیٹی احاطہ میں جدید تعمیر کئے جانے والے گودام کیلئے مارکٹ کمیٹی ڈپٹی ای ای مسٹر گوردھن نے اراضی کا معائنہ کیا ۔ کسانوں کی کاشت کی گئی فصلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 1.50 لاکھ روپئے سے 2500 ٹن ذخیرہ دھان کرنے کی صلاحیت رکھنے والا گودام تعمیر کیا جانے والا ہے ۔ ضلع بھر میں 2500 میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے والے 17 گوداموں کو منظور کیا گیا ہے جس کیلئے فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر مارکیٹنگ گودام احاطہ میں اور چنور میں جدید گودام کی تعمیرات کیلئے اراضی کا معائنہ کیا گیا۔