خواتین کو اپنے آپ کو زیور سے آراستہ کرنا بے حد پسند ہے ۔ یہ سوچ خواتین کو آج بھی ورثے میں ملی ہے ۔ خواتین زیورات کے بغیر نہیں رہ سکتی ، قیمتی پتھر اور سونے سے بنے زیورات خواتین میں بہت مقبول ہے ۔ خواتین کی ایک عام رائے ہے کہ وہ سونے کے بغیر اپنے آپ کو نامکمل تصور کرتی ہے ۔
اگر آپ ایک نظر ملکی حالات پر ڈالے تو محسوس ہوگا جیسے مہنگائی نے اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔ ہر شخص مہنگائی کی اس تلوار سے زحمی نظر آتا ہے ۔ مرد حضرات سارا دن کام میں مصروف رہتے ہیں اور ایک روپیہ بچاتے ہیں ۔ اس کے برعکس عورتیں اس بچے کو اپنے حق کا نام دے کر زیورات کی خوب خریداری کرتی ہے ۔ عورتیں زیور کو استعمال کرنے میں بہت سنجیدگی سے لیتی ہے ۔ سونا کسی کو بھی لالچی بناسکتا ہے اور انسان کو اس چمکنے والی چیز سے بے خد لگاؤ ہوتا ہے ۔ آج کل نئے نئے ڈیزائن اور اس میں رنگ برنگے نگینے زیورات کو اور خوبصورت اور دلکش بنادیتے ہیں ۔ مصنوعی سونے جیسے زیورات آج کل عورتوں میں بہت مقبول ہے قیمت میں کم ہونے کی یہ خوبی ان زیورات کو اور اہمیت دیتی ہے ۔