گوا کے خلاف اترپردیش 48رنز سے فاتح

راجکوٹ ۔10اپرتیل(سیاست ڈاٹ کام ) موکرڈگر کے 55رنز اور پرشانت گپتا اور اکلویا کے بہتر مظاہرہ کی بدولت اترپردیش نے سید مشتاق علی ٹرافی گروپ اے کے مقابلے میں اپنی حریف ٹیم گوا کو 48رنز سے شکست دی ہے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اترپردیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر 186رنز اسکور کرنے کے علاوہ گوا گو 138رنز تک محدود رکھا اور اس کے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ سوراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے

مقابلے میں موکر نے 55رنز اور گپتا نے 46رنز اسکور کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 11.4 اوورس میں 100رنز کی پارٹنرشپ نبھائی لیکن دونوں ہی بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے جس کے بعد اکلویا نے رنز بنانے کی رفتار کو برقرار رکھا ۔ اکلویا نے اپنی اننگز میں ناقابل تسخیر 43رنز اسکور کئے ۔ 137رنز کے تعاقب میں گوا کو ابتدائی تین اوورس میں تین وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا جیسا کہ پراوین کمار نے سگون کامت کو دو رنز اور کپتان سپنیل اسنوڈکر بھی پراوین کمار کے شکار بنیں ۔ انکیت راجپوت نے سورج ڈونگرے کو آؤٹ کرتے ہوئے گوا کے اسکور کو 15-3تک محدود رکھا ۔