نئی دہلی ، 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے آج کہا کہ سورو گنگولی کے ٹیم انڈیا اڈوائزر کے طور پر ممکنہ تقرر پر فیصلہ عنقریب کیا جائے گا۔ ٹھاکر آج ہی بورڈ چیف جگموہن ڈالمیا سے کولکاتا میں ملاقات کرتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ میں خالی جائیدادوں پر غور کریں گے۔ ہندوستانی کرکٹ لگتا ہے دلچسپ دور سے گزرنے والی ہے کیونکہ عین ممکن ہے گنگولی کو ٹیم میں کچھ رول اور نئی ذمے داری کے ساتھ شامل کیا جانا یقینی معلوم ہوتا ہے۔ قبل ازیں ڈالمیا نے گنگولی کو مشیر کے طور پر مقرر کرنے کی بات کی تھی۔