گنگولی دورہ آسٹریلیا کی تیاری سے مطمئن نہیں

نئی دہلی ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سخت ترین دورہ آسٹریلیا کے لئے تیاری کے مواقع پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کے آغاز سے قبل چند ایک دو روزہ وارم اپ مقابلے ناکافی ہے ۔ 4ڈسمبر کو پہلے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم صرف 2دو روزہ پریکٹس مقابلے کھیلے گی ۔