گنٹور ۔ یکم ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : آٹو رکشہ الٹ جانے اور ایک لاری سے ٹکرا جانے کے حادثے میں اس میں سوار چار افراد بشمول تین طلبہ ہلاک ہوگئے ۔ پولیس تفصیلات کے مطابق طلبہ ایس ایس سی امتحان میں شرکت کے لیے جارہے تھے جب کہ آٹو ڈرائیور نے آٹو پر قابو کھودیا ۔ آٹو الٹ کر مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرایا گیا۔ یہ واقعہ ضلع گنٹور کے منڈل میڈی کوندور کے دیہات ڈوکی پارو میں پیش آیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرینواس راؤ نے بتایا کہ طلبہ گتی کلیان 19 سالہ وی کے سائی رام 19 سالہ مقام حادثے پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 20 سالہ احسان آٹو رکشہ ڈرائیور 32 سالہ پی ایساب نے دواخانہ میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے ۔ مہلوکین کے رشتہ داروں نے طبی امداد کی فراہمی میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے دواخانہ کے روبرو احتجاج کیا ۔ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملہ کی تحقیقات کا تیقن دیا ۔۔