یلاریڈی 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے سرواپور علاقہ سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ انجیا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ سب انسپکٹر ستیہ نارائنا نے مزید بتایا کہ انجیا حمالی کا کام کرکے گزر بسر کررہا تھا۔ ہر روز دھان کے کانٹا کرنے جایا کرتا تھا روز کی طرح ہی گیا اور میڈپلی شیوار میں دھان کے تھیلے کانٹا کرکے لاری میں بھر رہا تھا اس کے بعد رات کو ساتھی مزدوروں کو لے کر لاری کو رسی باندھ رہا تھا کہ بانسواڑہ کی طرف سے گندھاری کی طرف آرہا ٹاٹا ایس آٹو تیز رفتاری سے آکر انجیا کو ٹکر دے دیا۔ جس سے یہ سڑک پر جا گرا اور اس کے سر پر چوٹ لگی۔ فوری اسے کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران یہ فوت ہوگیا۔ بیوی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔