گم شدہ اشیاء کی دستیابی

محترم محمد رضی الدین معظم

٭ ہر روز صبح و شام گیارہ بار ’’یارقیب‘‘ پڑھ کر جہاں پیسے اور زیور وغیرہ رکھے ہوں پھونک مارنے کی عادت ڈالیں۔ اس عمل کی پابندی سے گھر، دوکان اور کارخانہ وغیرہ میں چوری نہیں ہوگی۔
٭ اگر چوری ہو جائے یا کوئی چیز گم جائے تو ۲۴ گھنٹوں کے اندر یہ عمل کیجئے۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف اور ۲۱ بار ’’یاجامع المتفرقین اجمع الی منالتی یا جامع‘‘ پڑھیں اور تین ہزار بار ’’جامع‘‘ پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ تعالی کامیابی ملے گی۔
٭ سورۂ انعام کی آیت ۵۹۔۶۲ کاغذ پر لکھ کر دو تعویذ بنائیں اور رات میں سوتے وقت وضو کرکے دو رکعت نفل نماز پڑھ کر ایک تعویذ سیدھے بازو پر باندھ لیں اور دوسرا تعویذ تکیہ کے نیچے رکھ کر سوجائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ صبح معلوم ہو جائے گا۔
٭ ہر نماز کے بعد ’’ربنا لاتزغ قلوبنا بعد اذ ھدیتنا وھب لنا من لدنک رحمۃ انک انت الوھاب o یا جامع الناس لیوم لاریب فیہ اجمع بیتی منالی انک علی کل شیء قدیرo‘‘ ایک مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کامیابی ملے گی۔
٭ بعد عشاء ایک ہزار بار سورۂ حج کی آیت ۷۰ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔
٭ بعد نماز مغرب و بعد نماز عشاء ’’یارشید‘‘ ایک ہزار بار پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ دس ہزار بار ’’یامالکَ الملک‘‘ پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ ہر نماز کے بعد سات بار ’’یاجامع الناس لیوم لاریب فیہ یاہادی المضلین ارادوا عَلَیَّ ضالتی‘‘ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔