حیدرآباد ۔ /25 دسمبر ( سیاست نیوز ) مستقر کیرامیری عادل آباد ضلع کے سب انسپکٹر جے امبیڈکر کے بموجب کیرامیری منڈل سے گمشدہ قبائیلی لڑکی کے تعلق سے مدھیہ پردیش و راجستھان کے سرحدی علاقہ کا گائوں چیچیا میں موجودگی کا پتہ چل گیا ہے ۔ جس کے فوری بعد پولیس کی ایک ٹیم اور گمشدہ لڑکی کے کچھ افراد خاندان مدھیہ پردیش و راجستھان کے سرحدی علاقہ کے گائوں چیچیاروانہ ہوگئے ہیں۔ سب انسپکٹر نے بتا یا کہ مدھیہ پردیش و راجستھان کے سرحدی علاقہ کا گائوں چیچیا کے پولیس اسٹیشن سے ہم نے رابطہ قائم کیا اور وہاں کی پولیس نے ہمیں پوری مدد کا تیقن دیا۔گمشدہ لڑکی کو مدھیہ پردیش و راجستھان کے سرحدی علاقہ کا گائوں چیچیا سے اندرون دویوم واپس کیرامیری لایا جانے کا تیقن دیا ۔