سرینگر ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’’گمراہ کئے گئے نوجوانوں‘‘ سے تشدد کی راہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہوجانے کی اپیل کے ساتھ کہا کہ ان کا اٹھایا گیا ہر پتھر یا ہتھیار جموں و کشمیر کو عدم استحکام کی راہ پر ڈالنے کا موجب بنتا ہے۔ وہ ریاست میں مقدس ماہ رمضان کے دوران مخالف عسکریت پسندی آپریشنس روک دینے حکومت کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ امن اور استحکام کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔