گمبھی راؤ پیٹ میں ووٹرس ڈے ریالی

گمبھی راؤ پیٹ۔ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں آج ووٹرس ڈے کے موقع پر ریالی نکالی گئی۔ اس ریالی میں مقامی سرکاری مدارس، جونیر کالج، ڈگری کالج کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ ریالی کی قیادت سابق زیڈ پی ٹی سی ملوگاری نرسا گوڑ کررہے تھے۔ مختلف محلہ جات سے ہوتے ہوئے گاندھی چوراہا پہنچی جہاں طلباء و طالبات نے ووٹرس ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور 18 سال تکمیل پانے والے لڑکے اور لڑکیوں کو ووٹ کے حق سے استفادہ کرنے کیلئے ووٹر کارڈ بنوانے کی خواہش کی۔