گمبھی راؤ پیٹ میں عرس شریف

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 2 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع مصطفی نگر میں واقع درگاہ حضرت سیدنا میراں شاہ قادریؒ کا سالانہ عرس شریف بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ جہاں ضلع کریم نگر ، نظام آباد ، میدک ، ورنگل وغیرہ کے سینکڑوں عقیدت مند حضرات جو بلالحاظ مذہب و ملت موجود تھے درگاہ پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی ۔ ایک روز قبل متولی کے مکان سے جلوس صندل برآمد ہوا جو گمبھی راؤ پیٹ کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے درگاہ شریف پہنچا جہاں متولی درگاہ عبدالرحیم و دیگر نے مراسم چراغاں کے علاوہ چادرگل پیش کی ۔ سابقہ زیڈ پی ٹی سی ملو گاری نرسا گوڑ ، سی ای ایس ایس ڈائرکٹر دیویند یادو ، سرپنچ دیوا لکشمی (مصطفی نگر ) نے درگاہ شریف پر نذرانہ پیش کیا ۔ انتظامات کی نگرانی متولی درگاہ عبدالرحیم نے انجام دیئے ۔