گمبھی راؤ پیٹ میں سوچھ بھارت کا انعقاد

گمبھی راؤ پیٹ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے موصغ کورامدمی میں آج سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ عہدیداروں کی ایک ٹیم جن میں یم پی ڈی او سرینواس ریڈی یم ٹی او ٹی پرتوتھم کے علاوہ سیاسی قائدین جن میں زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری پدما ، چیرپرسن منڈل پریشد گنگا سابوا شامل ہیں کورامدی میں صفائی کے کاموں کو انجام دیا ۔ اس موقع پر مقامی ایم پی ٹی سی رکن سرپنچ کے علاوہ ارکان گرام پنچایت وغیرہ موجود تھے ۔