گمبھی راؤ پیٹ میں تحصیل آفس کاگھیراؤ

گمبھی راؤ پیٹ /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ میں کانگریسیوں کی جانب سے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ کانگریس کارکنوں قائدین جن کی قیادت صدر ضلع کانگریس کریم نگر کٹکم مرتنجم کے فرزند کٹکم سریدھر کر رہے تھے تحصیل آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے مخالف حکومت نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پر قائدین جن میں اے سوامی صدر منڈل کانگریس حمیدالدین خالد یم پی ٹی سی رکن محمد قطب الدین صدر کانگریس اقلیتی سیل وغیرہ شامل ہیں ۔ حلقہ نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر پر علاقے کی عوام کے مسائل سے عدم دلعسپی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان دنوں مستقر گمبھی راؤ پیٹ کے تمام کے تمام محلہ جات میں عوام پانی کی قلت کے سنگین مسئلہ سے دو چار ہو رہی تو ٹی آر ایس قائدین محلہ جات میں ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کرنے کے بجائے سی سی روڈ کی تعمیری کاموں میں دلچسپی دیکھا رہی ہے ۔ قائدین نے اس موقع پر پانی کی قلت جیسے اہم مسئلہ ایجنٹ کیلئے ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کرتے ہوئے علاقے کو خشک سالی سے متاثرہ حلقہ قرار دیکر کسانوں کے کراپ لونس ، برقی بقایہ جات کو صاف کرنے اس سلسلے میں تحصیلدار کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی ۔