گلکرسٹ کے خلاف دھونی اور سنگا کارا کو شکست

لندن ۔11 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم ،کرس گیل، سچن ٹنڈولکر، اے بی ڈی ویلیئرز، برائن لارا، سر ویو رچرڈسن ،ایڈم گلکرسٹ،جیک کیلس،بریٹ لی،گیلن میک گرا اور شین وارن کو عظیم ترین ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے عظیم ترین ونڈے الیون کے اسکواڈ کے حوالے سے ووٹنگ کروائی تھی جس میں سچن ٹنڈولکر 29فیصد ووٹ لیکر سرفہرست رہے۔ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل 25 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیائی سابق وکٹ کیپرایڈم گلکرسٹ ، جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ، سری لنکائی سابق بیٹسمین جے سوریا ‘ ر ویندر سہواگ بھی شامل تھے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز 24، سر ویو رچرڈسن 23 اور برائن لاراکو 21 ووٹ ملنے کے بعد مڈل آڈر بیٹسمین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ وکٹ کیپر کی فہرست میں ایڈم گلکرسٹ کو54 فیصد ووٹ ملے۔ ان کے علاوہ سری لنکا کے کمارسنگارا،ہندوستانیکپتان مہندر سنگھ دھونی،نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکالم ، زمبابوے کے سابقکرکٹراینڈی فلاور اور جنوبی افریقی سابق وکٹ کیپر مارک باؤچر کے نام بھی شامل کیا گیا تھا۔ آل راؤنڈر ز میں جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس 44 فیصد ووٹ کے ساتھ سرفہرست رہے۔ اس دوڑ میں انگلینڈ کے ا ین بوتھم، عمران خان ، کیپل دیو، شاہد آفریدی اور لانس کلوسنر شامل تھے۔فاسٹ بولرز میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اورگیلن میک گراکو سب سے زیادہ 22ووٹ ملے جبکہ بریٹ لی 12فیصد ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ لیستھ ملنگا، مالکم مارشل،جوئیل گارنر، وقار یونس ، ایلن ڈونالڈاور ڈینس للی پرستاروں کے معیار پر پورا نہ اترسکے۔اسپنر کی فہرست میں آسٹریلیائی اسپنرشین وارن کو54فیصدووٹ ملے۔