گلوبرینا ادارہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

انٹر کے نتائج کے اجراء میں حکومت کی نااہلی : جی رویندر ریڈی

کریم نگر۔ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلانات میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 20 سے زائد طلبہ نے خودکشی کرلی ہے۔ اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ ان خیالات کا اظہار بی جے پی انتخابی انچارج جی پرویندر نے کیا۔ کریم نگر کے ایک فنکشن ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے خلاف ہم نے تلنگانہ بند کا اعلان کیا۔ یہ اعلان کرنا کسی بھی سیاسی اغراض و مقاصد کے حصول کیلئے نہیں تھا۔ یہ صرف طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے تحت تھا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلوبرینا ادارہ کی سی بی آئی جانچ کروائی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی کسی بھی قسم کی کوئی بھی ذمہ داری قبول نہیں کررہا ہے۔ تلنگانہ کے عوام کو اس سلسلے میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شعبہ کے وزیرکے بشمول انٹرمیڈیٹ عہدیداروں کو برطرف کردینا ہوگا۔ حکومت نے تاحال کسی بھی امتحانات کا صحیح طریقہ سے انعقاد عمل میں نہیں لایا ہے۔ اس آمریت پسندانہ حکومت میں بدعنوانیوں، کوتاہیوں پر احتجاج کا حق بھی چھین لیا جارہا ہے۔ فی زمانہ والدین اپنی مالی حالت سے مجبور ہونے کے باوجود کارپوریٹ اداروں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہے ہیں۔ حکومت کی یہ غفلت انتہائی بدبختانہ ہے۔ بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ حکومت انسانی حقوق کو پاوں تلے روند رہی ہے۔ اس لئے اس کے خلاف تلنگانہ بند کا مجبوراً اعلان کرنا پڑا۔ اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر بی ست نارائنا، کے مرلی کرشنا، گاجولا، سونپنا، بی مہیندر ریڈی، ڈی سرینواس، بی نریش، بی رمنا ریڈی، کے لوکیش، ڈی سمیت اور دیگر موجود تھے۔