شاہ آباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی طرز پر ریاستی حکومت نے گلبرگہ شریف ( کلبرگی ) شہر کو بی درجہ کا اعلان کردیا ہے اس طرح سرکاری ملازمین کو ماہ اپریل 2015 سے ہاوزنگ الاؤنس جاری کرنے کا کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے ضلعی صدر راجیو لینگٹی نے مطالبہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے گلبرگہ شریف شہر ( کلبرگی ) کو بی سٹی کا درجہ دیا ہے ۔ منگلور ، دھارواڑ ، بلگام اضلاع اس کا فائدہ اٹھارہے ہیں لیکن گلبرگہ شہر کے سرکاری ملازمین کو اس کا خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہورہاہے فی الفور ملازمین کو ہاوزنگ الاؤنس منظور کرنے 3 اکٹوبر کو ڈپٹی کمشنر کے توسط سے ریاستی حکومت کو یادداشت پیش کی گئی ہے ۔