گلبرگہ ۔12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواجہ بندہ نواز ٹیچنگ اینڈ جنرل ہاسپٹل گلبرگہ کے زیراہتمام خواجہ نگری ، بلاک ڈی اسٹیشن روڈ گلبرگہ میں امراض گردہ کے عالمی یوم کی مناسبت سے 12 مارچ تا 18 مارچ امراض گردہ کی مفت جانچ کا کیمپ منعقد ہوگا ۔ یہ کیمپ روزانہ صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے منعقد ہوگا ۔ ذیابیطس ، ہائی بلڈپریشد ، گردوں کی پتھری ، موٹاپا پر اسٹیٹ غدود کا بڑھ جانا ، پیروں کی سوجن ، 55 سال عمر والے افراد اس مفت جانچ کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کے بی این ہاسپٹل میں ڈائیلاسس کی فیس صرف چھ سو روپئے ہے ( باقاعدہ یا وقفہ وقفہ سے ڈائیلاسس کروانے والوں کیلئے ) ڈین / پرنسپل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے بی این جنرل ہاسپٹل گلبرگہ نے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔