گلبرگہ میں قرات و نعت و تقریری مقابلے

23 ڈسمبر ادخال فارم کی آخری تاریخ ، درس و غیر درسی امیدوار اہل
گلبرگہ /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر ماجد داغی (کنوینر سیرت مقابلہ جات کمیٹی گلبرگہ) کی اطلاع کے بموجب صدر مرکزی سیرت کمیٹی ،ضلع گلبرگہ جنا ب الحاج قمر الاسلا م صاحب ،ریا ستی وزیر اوقاف وپبلک انٹر پرائزز،و بلدی نظم و نسق،اقلیتی بہبودو ضلع نگرانکا ر وزیر کی زیرِ نگرانی بتاریخ ؍ 29,28,27 اور 30 ڈسمبر کو ہائی اسکولس ،کالجس و دینی مدا رس کے طلبہ و طالبات اور غیر درسی امیدواروں کے لئے حسن ِقرأت و نعت اور کوئزو تقریری مقابلہ جات علا قہء حیدر آباد کرناٹک کی سطح پر منعقد کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ تمام مقابلہ جات کے۔سی۔ٹی کالج آف فارمیسی گلبرگہ میں منعقد کئے جائیں گے۔ان مقابلہ جات میں انعامِ اول مبلغ 10,000 روپیے، انعام دوم مبلغ 6,000 روپیے،انعام سوم مبلغ 5,000روپیے اور ترغیبی انعام مبلغ 3,000 روپیے دئے جائیں گے۔ تمام دینی مدارس ،ہائی اسکولس ، کالجس اوریونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے علاوہ غیر درسی امیدوار ( بقیدِ عمر 15تا 25سال مصدقہ) مقابلوں میں شرکت کے اہل رہیں گے۔تمام مقابلوں سے متعلق داخلہ فارمس حاصل کرنے اور پر شدہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 23-12-2014 بمقام احمد کنسٹرکشن اینڈ بلڈرس نزد ثناء ہوٹل مسلم چوک ، گلبرگہ ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں 9886825145/ 9964801454 ۔ تحریری مقابلوں کیلئے انجنیئر عبدالقادر کے فون نمبر8095353250پر رابطہ کریں ۔ نوٹ: شہر گلبرگہ کے علاوہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک سے تعلق رکھنے والے خواہش مند امیدوار مقابلہ جات کے داخلہ فارم حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل پتہ محمد عبدالمجید افسر کے فون نمبر 9886825145 پر ارسال کریں۔