گلبرگہ۔/30اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست مہاراشٹر کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں سے گلبرگہ شہر میں دیسی ساختہ ریوالور اور دیگر ہتھیا ر بڑی تعدا د میں پہنچ رہے ہیں۔ ان غیر قانونی ہتھیاروں کی آمد پر گلبرگہ پولیس کڑ ی نظر ررکھے ہوئے ہے۔اس خیال کا اظہار چیف ڈائیریکٹر آف پولیس مسٹر ایم این ریڈی نے ایک صحافتی بیان میں کیا ہے ۔ پولیس جانچ پڑتال کررہی ہے کہ آخر کون ان دیسی ساختہ ریوالورس اور ہتھیاروں کو گلبرگہ لاکر غنڈوں اور غیر سماجی عناصر میں تقسیم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے اور انھیں یقین ہے کہ اس ضمن میں بہت سے اہم سراغ ملیں گے اور سرغنہ پکڑے جائیں گے۔