شاہ آباد ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل کیالف ڈگری کالج گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب اسکل پاور انسٹی ٹیوٹ اور کیالف ڈگری کالج کے اشتراک سے شہر میں 11 اور 12 فبروری کو جاب فیر کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس جاب فیر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پی یو سی آئی ٹی آئی، ڈپلومہ، ڈگری اور انجینئرنگ کے امیدواروں نے شرکت کی۔ اور Polorib, Verter, HP, ACT اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے انٹرویو منعقد کئے گئے جس میں 120 امیدوار ملازمت کیلئے منتخب ہوئے۔ اس طرح یہ جاب فیر مکمل کایاب رہا۔ اس موقع پر نصیر علی ڈائرکٹر نے مسرت کا اظہار کیا۔