گلبرگہ میں آبرسانی مسدود

گلبرگہ۔/9اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ سربراہی آب و کارپوریشن عہدہ داران کے بموجب پائیپ لائینوں کی درستی کے کاموں کے سبب جمعرات، جمعہ اور ہفتہ تک شہر کے کئی علاقوں میں سربراہی آب مسدود رہے گی۔جن محلہ جات میں پینے کے پانی کی سربراہی نہیں ہوسکے گی ان میں منیم سنگھ، مسل سنگھ، فلٹر بیڈ، آشریہ کالونی،گاندھی نگر، مومن پورہAاور مومن پورہB،پولیس کوارٹرس، مخدوم پورہ ، سنگ تراش واڑی،اپر لائین ، غازی پورہ،جگت، نیا محلہ، جلال واڑی ، نور باغ، مسلم چوک، خواجہ کالونی ، سید گلی، کالا ہوڑا، اور بینک کالونی شامل ہیں۔
بار اسو سی ایشن ورکنگ بورڈ گلبرگہ
کے انتخابات
گلبرگہ۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن ، گلبرگہ کے ورکنگ بورڈ کے انتخابات23 اپریل کو منعقد ہوں گے۔جنرل سیکریٹری بار اسو ایشن ڈسٹرکٹ گلبرگہ مسٹر بی کے پاتل کے۔ صحافتی بیان کے بموجب ایڈوکیٹ واسدیو جی گڈال کو الیکشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھی سریش تینگلی اسسٹنٹ الیکشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ آج 10اپریل پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ ہے۔ پرچہ جات کی تنقیح11اپریل کو ہوگی۔ امیدواران اپنے پرچہ جات نامزدگی12اپریل تا15اپریل واپس لے سکتے ہیں۔ رائے دہی 23اپریل کو صبح8بجے سے دوپہر3بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام4بجے کے بعد ہوگی۔