شاہ آباد ۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بنگلور، گلبرگہ، بیدر، رائچور، کولار اور ہاسن سمیت ریاست کے کئی مقامات پر بیک وقت دس بدعنوان عہدیدراوں کے دفاتر، مکانات پر دھاوا کرکے لوک آیوکت عہدیداروں نے کروڑوں روپئے مالیتی غیر محسوب اثاثے جات کا سراغ لگالیا ہے۔ کے جی ایف ایکسائز ڈی ایس پی چندریا، بنگلور اربن ضلع پنچایت اسسٹنٹ سکریٹری کرشنا بہرا، بنگلورو رورل واٹر سپلائی ( واٹر سپلائی ) کے ایگزیکیٹو انجینئر، جناردھن ایس سی منڈیا، محکمہ فینانس کے اسسٹنٹ جنرل منیجر جی چندرے گوڑا کے دفاتر اور رہائش گاہ پر لوک آیوکت عہدیداروں نے دھاوا کیا۔ بیجا پور اربن واٹر سپلائی بورڈ کے اسسٹنٹ اگزیکیٹو انجینئر ایشورپا گرااپ دیوار، رائچور ایکسائیز سب انسپکٹر ہنمنت، محکمہ آبپاشی کے ایگزیکیٹو انجینئر ملپا رامیا کندارے بیدر محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انجینئر اشوک وینکیلی گلبرگہ، محکمہ آبپاشی کے اسسٹنٹ انجینئر جگناتھ ریڈی، ہاسن سٹی میونسپل کونسل کے ایف ڈی اے رنگے گوڑا کے دفتر اور مکانات پر دھاوا کرکے لوک آیوکت عہدیداروں نے غیر محسوب اثاثہ جات کا سراغ لگالیا ہے۔ چندرپا کی کولار میں واقع بیرے گوڑا نگر کے مکان اور کے جی ایف سنگلڈی ہلی کے مکان،
دفتر اور ہنمنت کی رائچور آشا پور کے مکان گنگاوتی دیودرکشا میں واقع غیر قانونی اثاثہ جات، دفتر پر لوک آیوکت عہدیداروں نے دھاوا کیا۔ رنگے گوڑا کی ہاسن سٹی میونسپل کونسل دفتر چن پٹن نگر کے مکان اشوک کے بیدر کے دفتر اور مکانات پر صبح کی ابتدائی ساعتوں میں لوک آیوکت عہدیداروں نے دھاوا کرکے غیر محسوب اثاثہ جات کا سراغ لگایا۔ کرشنا جل بھاگیہ نگم کے اے ای ای کی گلبرگہ کے دفتر اور مکان، رشتہ داروں کے مکان پر دھاوا کیا گیا۔ بنگلور اے ای ای جناردھن اور ای ای کرشنیا کے دفتر آر پی سی کالونی کے مکانات پر دھاوا کرکے غیر قانونی دستاویزات ضبط کرلئے گئے۔ لوک آیوکت ایس پی سوینا نارنگ نے یہ بات بتائی۔ ضلع میں متعلقہ ایس پی کی قیادت میں دھاوا کیا گیا۔ بدعنوان عہدیداروں کی حاصل کردہ غیر قانونی جائیدادوں کی تفصیلات ہنوز معلوم نہ ہوسکی۔ تمام دستاویزات کی جانچ کی جارہی ہے۔
کوٹگیر میں لو لگنے سے مزدور فوت
کوٹگیر۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ایس ای بیرکور منڈل جناب ایم اے مجید خان قادری کی اطلاع کے بموجب گزشتہ روز موضع بوپاس پلی میں لو لگنے سے ضمانت روزگار اسکیم کے تحت تالاب میں کام انجام دینے والے مزدور محمد حفیظ الدین عمر 36سال کا انتقال ہوگیا۔ پولیس کے بموجب متوفی نے کام کے دوران اچانک قئے متلی اور چکر کی شکایت کی جسے فوری 108 ایمبولنس کے ذریعہ بانسواڑہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں رات دیر گئے علاج کے دوران حفیظ الدین کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی بیوی صبیحہ بیگم کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ متوفی کے پسماندان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔