گزشتہ سیزن ناقص مظاہروں کا انتظامیہ ذمہ دار : یوراج

نئی دہلی ۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کو 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 ورلڈ کپ جتانے والے طوفانی بیٹسمین یوراج سنگھ نے بڑا بیان دیتے ہوئے آئی پی ایل 11 میں اپنی ناکام کارکردگی کے پیچھے اشاروں ہی اشاروں میں کنگس الیون پنجاب کے ٹیم مینجمنٹ پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ ممبئی مرر کو دئے ایک انٹرویو میں یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں کسی مقررہ نمبر پر نہیں کھلایا گیا ، جس کی وجہ سے ان کا گزشتہ سیزن اچھا نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ سیزن میں اپنی ناقص کارکردگی سے متفق ہوں ، میں نے چار پانچ میچوں میں الگ الگ مقامات پر بیٹنگ کی ہے ۔ مجھے کسی ایک مقام پر نہیں کھلایا گیا۔ یوراج نے کہا کہ وہ اس سال ملے موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ پہلے دور کی نیلامی میں کوئی بھی ٹیم انہیں نہیں خریدے گی۔ یوراج نے کہا کہ مجھے احساس ہورہا تھا کہ شاید اس سیزن میں ممبئی طرف سے ہی کھیلوں گا۔ سچ بتاوں تو میں آئی پی ایل میں اس سیزن میں کھیلنے کیلئے موقع کا انتظار کررہا تھا