گری راج گورنمنٹ کالج میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

نظام آباد:11؍ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر ایس لمبا گوڑ پرنسپل اور مسٹر رام موہن ریڈی ڈائرکٹر ایڈمیشنس کی اطلاع کے بموجب گری راج گورنمنٹ کالج نظام آباد میں تعلیمی سال2014-15 یوجی کورسز میں آن لائن درخواست دینے والے امیدواروں کے لئے داخلوں کی کونسلنگ کا آغاز کالج احاطہ میں18؍جون سے ہوگا۔ پہلے دن ایم پی سی ریاضی گروپس کے لئے‘19؍جون کو بیالوجی گروپس کے لئے20؍جون کوکامرس گروپس کے لئے اور 21؍جون کو آرٹس بی اے گروپس کے لئے مختص نشستوں پر کونسلنگ ہوگی۔ طلباء سے گذارش ہے کہ وہ مقررہ وقت صبح دس بجے کالج پہونچ جائیں۔ اپنے ساتھ رجسٹریشن کی رسید‘ اصل اسنادات انٹر میمو‘ٹی سی ‘بونا فائیڈ تازہ انکم سرٹیفکیٹ یا انکم کے لئے دی گئی درخواست کی رسید اور چار عدد تازہ رنگین پاسپورٹ سائز فوٹوز اور تمام اسنادات کی مصدقہ زیراکس اور آن لائن فارم کی پرنٹ کاپی اور درکار فیس کے ساتھ کونسلنگ میں شرکت کریں۔ طلباء کو میرٹ اور مقررہ تحفظات کے مطابق کونسلنگ میں شامل کیا جائے گا۔ انگلش ‘تلگو اور اردو میڈیم گروپس کے لئے کونسلنگ ساتھ ساتھ ہوگی۔ کونسلنگ کے بعد سال اول کی کلاسز کا آغاز 23 ؍جون سے ہوگا۔ جب کہ سال دوم اور سوم کے کلاسز کا آغاز12؍جون سے ہوگا۔ اس سال آرٹس اور کامرس گروپس کی کلاسز صبح کے اوقات میں اور سائینس گروپ کی کلاسز دوپہر کے اوقات میں ہونگی۔اردو میڈیم طلباء کونسلنگ کے ضمن میں مزید تفصیلات کالج لیکچررس عابد علی اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی سے حاصل کر سکتے ہیں۔