دیوگڑھ (جھار کھنڈ) 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)ایک عدالت نے آج بہار کے سینئر بی جے پی قائد گری راج سنگھ کی گرفتاری پر 3 مئی تک حکم التواء جاری کردیا ۔ ان پر ایک انتخابی جلسہ کے دوران نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے دیوگڑھ کے سیشن جج پنکج سریواستو نے سابق وزیر کی درخواست پر جس میں گرفتاری حکم التواء جاری کرنے کی گذارش کی گئی تھی، یہ اقدام کیا ۔ اپنی درخواست میں انہوں نے کہا تھا اسی قسم الزامات عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں ایک نوٹس روانہ کی گئی ہے ۔ تین مختلف مقامات پر ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے جس کا انہوں نے ہنوز جواب نہیں دیا ہے ۔ کل بوکارو ضلع عدالت نے ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی تھی۔