سنگاریڈی 25 ؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میناریٹی فینانس کارپوریشن ضلع میدک جناب سید احمد علی کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے میناریٹی اسٹیڈی سرکل حیدرآباد کے زیر اہتمام اردو اکیڈ می کمپیو ٹر ٹریننگ سنٹر ‘ اوپر بازار سنگاریڈی میں مسلم اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے گروپ II سرویس امتحانات کی 27 ؍جون بروز پیر صبح 9 ؍بجے سے مفت کو چنگ کلاسیس کا آغاز کیا جارہاہے۔۔تفصیلات کیلئے میناریٹی فینانس کارپوریشن ضلع میدک کے فون 08455-274650یا 9391910794 پر ربط پید ا کر سکتے ہیں۔