حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) گرم پانی کی زد میں آکر ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 2 سالہ راجو جو منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن سائیلو کا بیٹا تھا ۔ سائیلو اور اس کی بیوی مزدور پیشہ سے وابستہ ہیں ۔ 26 اپریل کے دن مکان میں اس کا لڑکا راجو کھیل کے دوران گرم پانی کی زد میں آکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس منگل ہاٹ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔